ساندہ،سجوڈکیت گینگ کاسرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

ساندہ،سجوڈکیت گینگ کاسرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

  

لاہور(وقائع نگار) ساندہ پولیس نے سجاول عرف سجو ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او خالد فاروق نے بتایا کہ ملزمان سجاول،شہزاد اور ثمران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق سجاول عرف سجو ڈکیت گینگ کے خلاف سٹریٹ کرائم کے 14 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ملزمان سے 7 موبائل فونز،2 لیپ ٹاپ،2 آئی پیڈ،3 پستول اور ہزاروں کی نقدی برآمد ہوئی۔

مزید :

علاقائی -