سمبڑیال:نجی فیکٹری کا ملازم پک اپ ویگن سے ٹکراکر شدید زخمی

سمبڑیال:نجی فیکٹری کا ملازم پک اپ ویگن سے ٹکراکر شدید زخمی

سمبڑیال(نمائندہ پاکستان)نجی فیکٹری کا ملازم پک اپ ویگن سے ٹکرانے کے نتیجہ میں شدید زخمی، ریسکیو 1122کے عملہ نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا، زخمی کے والد کی درخواست پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق شہاب پورہ سیالکوٹ کا رہائشی قاسم جاوید سمبڑیال کے موضع اڈا ساہووالہ پر واقع نجی فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا قاسم جاوید دوپہر کو کھانا لینے کیلئے فیکٹری سے باہر گیا تو سڑک کراس کرتے ہوئے سیالکوٹ کی جانب سے آنے والی تیز رفتار پک اپ سے ٹکرا نے کے نتیجہ میں شدید زخمی ہوگیا جسے ریسکیو 1122کے عملہ نے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا ۔زخمی قاسم جاوید کے والد جاوید گلزار ولد گلزار حسین کی درخواست پر تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے پک اپ ویگن کے ڈرائیور محمد اویس سکنہ ڈسکہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

مزید : علاقائی