آتش بازی کرنے پرپولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

آتش بازی کرنے پرپولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چیچہ وطنی(نامہ نگار)دو مختلف مقامات پر رسم مہندی کے موقع پر آتش بازی کرنے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ نواحی گاؤں 21/11-L حیدر کالونی کے رہائشی غلام مصطفی ولد اللہ دتہ کی رسم مہندی پر عمران اور بلال آتش بازی کر رہے تھے پولیس نے چھاپہ مارا تو دونوں فرار ہو گئے جبکہ نواحی گاؤں 8/11-L میں ریاض ولد ممتاز جوئیہ کی رسم مہندی میں ممتاز ، مشتاق آتش بازی کر رہے تھے کہ پولیس کو دیکھتے ہی دونوں فرار ہو گئے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

مزید :

علاقائی -