کارکردگی نہ دکھانے پرانچارج انسپکٹر سمیت4واردنزکرشوکازنوٹس جاری

کارکردگی نہ دکھانے پرانچارج انسپکٹر سمیت4واردنزکرشوکازنوٹس جاری

لا ہور (کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے ریگل چوک میں تجاوزات ،رانگ پارکنگ کے خلاف ٹھوس کارروائی نہ کرنے پرسکواڈ انچارج انسپکٹر سمیت 4 ٹریفک وارڈنز کوشوکاز نوٹس جاری کردےئے ۔ انہوں نے تمام ڈی ایس پیزاورسیکٹرز انچارجز کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس کارروائی پر خصوصی توجہ رکھیں تاکہ شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلے مال روڈ کا سرپرائز وزٹ کیا۔انہوں نے فرائض میں غفلت کوتاہی کرنے پرریگل سے جانب قادری چوک تعینات سکواڈ 20کے انچارج عطاء محمد،ٹریفک وارڈنز اعظم،بابر اور اکرام کو شوکاز نوٹس جاری کردئے۔

مزید : علاقائی