مرید کے ، نامعلوم افراد کی فائرگ سے نومنتخب کونسلر جا بھائی جاں بحق مریدک

مرید کے ، نامعلوم افراد کی فائرگ سے نومنتخب کونسلر جا بھائی جاں بحق مریدک

ے(نامہ نگار)نا معلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ(ن) سٹی مریدکے کے جنرل سیکرٹری کا چھوٹا بھائی جاں بحق ہو گیا۔ملزمان اندھیر ے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) سٹی مریدکے کے جنرل سیکرٹری اور نو منتخب کونسلر رانا ریا ض احمد خاں کا چھوٹا بھائی رانا عرفان اپنے ساتھی کے ہمراہ مریدکے شیخوپورہ روڈ پر ایک متنازعہ فیکٹری میں گئے جہاں نا معلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رانا عرفان شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ رانا عرفان کی کے قتل کی خبر شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور ہسپتال میں شہریوں کا تانتا بندھ گیا۔ پولیس نے نعش کے پوسٹمارٹم کے لیے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی