فیکٹری ایریا پولیس نے9قمارباش گرفتارکرلئے،بھاری رقم برآمد

فیکٹری ایریا پولیس نے9قمارباش گرفتارکرلئے،بھاری رقم برآمد

لاہور ( وقائع نگار)فیکٹری ایریا پولیس نے 9جواریے گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 90ہزار روپے نقدی،موبائل فونز اورتاش وغیرہ برآمد کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او فیکٹری ایریا حماد اختر نے خفیہ اطلاع پر پل بندیاں والا کے قریب چھاپہ مار کر جواء کھیلنے والے 9افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتارملزمان میں محمد عمران ، امجد علی ، محمد حمید ، چاند ، شوکت علی ، نذیر احمد ، محمد عامر ، مبین اور محمد میراج شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے جوئے پر لگائی گئی رقم 90ہزار روپے نقدی 7,موبائل فونز اورتاش وغیرہ برآمد کرلی۔

مزید : علاقائی