صوبائی دارلحکومت میں بدترین ٹریفک جام ، سرکاری اہلکار غائب ، شہری مشکلات سے دوچار

صوبائی دارلحکومت میں بدترین ٹریفک جام ، سرکاری اہلکار غائب ، شہری مشکلات سے ...

  

 لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )صو با ئی دا رالحکومت میں ٹر یفک جا م ر ہنے کے یکا رڈ ٹوٹ گئے ، گزشتہ روز بھی شہر ی شد ید مشکلا ت کا شکا ر ر ہے، ٹر یفک وارڈن ر ش کو کم نہ کر سکے اور جگہ جگہ ٹر یفک جا م ر ہنے سے میلو ں تک گا ڑیاں ر ش میں پھنسی ر ہیں خا ص طو ر پر سکولو ں اور کا لجوں کے اوقات میں گا ڑیو ں کی لمبی لائنیں لگی رہیں طلبہ اور طالبات پید ل چلتے ر ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق صو با ئی دا را لحکومت میں سرکلرروڈ،شاہ عالم مارکیٹ چوک، اردو بازار چوک،لوئرمال روڈجیل روڈ کے علاوہ ما ل روڈ ، فیروز پو ر رو ڈ ، چو پرجی ، پرا نی انا ر کلی ، شاہدر ہ ، راوی رو ڈ ، نو لکھا اور اندرو ن شہر کے کئی علاقوں میں ٹر یفک کا زبر دست ر ش ر ہاٹریفک کے شدید دباؤکے باعث بدترین ٹریفک جام رہا۔موقع پرموجودٹریفک وارڈنز بے بسی کی تصویر بنے رہے۔اردو بازارچوک کے اطراف ریڑھیوں کی بھرمارنے شہریوں کاپیدل چلنابھی دشوارکردیا۔ جیل روڈ پر انڈر پاس اور یوٹر ن کی وجہ سے جگہ جگہ ٹر یفک پھنسی ر ہی اور رش کی وجہ سے کئی مقامات پر ٹر یفک پولیس اور عوام میں جھگڑے بھی ہو ئے۔ ٹریفک وارڈنز کی تعدا د کم ہو نے کی وجہ سے را ت گئے تک ٹر یفک کے مسائل کم نہ ہو ئے۔ شہریوں کاکہناتھاشہر میں متعد د جگہو ں پر سگنل پر جشن بہا راں کے موقع پر گر ین لا ہٹ لگا ئی گئی ہیں جس کو دور سے د یکھتے ہی لگتا ہے کہ سگنل کھلا ہے جس لیکن قر یب پہنچنے پر وہ سگنل بند ہو تا ہے جس وجہ سے متعد د حا د ثا ت رو نما ہو چکے ہیں ۔ شہر ی الطا ف ، ذیشان ، ر حمت کا کہنا تھا کہ ایک جانب پنجاب حکومت سڑکیں کھلی کررہی ہے اورکشادہ جگہوں پرتجاوزات مافیاکی بھرمارہے ہرطرف ریڑھیاں اورغلط پارکنگ نے شہریوں کوشدیدکرب سے دوچارکیاہواہے ا ورٹریفک وارڈنزبھی ایسی صورتحال میں بے بس ہوجاتے ہیں۔پیپر مارکیٹ گنپت روڈاوراردو بازارچوک میں بھی صورتحال انتہائی ابتررہی تجاوزات مافیاکے باعث شدیدٹریفک جام رہا۔

مزید :

علاقائی -