امریکا کی ریاست الاسکا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

امریکا کی ریاست الاسکا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

واشنگٹن (اے پی پی) امریکا کی ریاست الاسکا میں زلزلے کے شدید جھٹکے، زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈکی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کی ریاست الاسکا میں ہفتے کی صبح 6.2 شدت کا زلزلہ آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 ریکارڈکی گئی اور اس کی گہرائی 10کلومیٹر تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد ابھی تک کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

مزید : عالمی منظر