جوہانسبرگ: پشاور دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، یاسین گھمن

جوہانسبرگ: پشاور دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، یاسین گھمن
جوہانسبرگ: پشاور دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، یاسین گھمن

  

جوہانسبرگ (بیورورپورٹ) تحریک انصاف کے پریٹوریا منتانہ کے رہنما یاسین گھمن نے کہا ہے کہ آج کے مسلمانوں نے مذہب کی اصل روح کو فراموش کر رکھا ہے، چند گمراہ اور بھٹکے ہوئے لوگ اسلام دشمن قوتوں کے آلہ کار بن کر پاکستان کی سالمیت اور یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی سازشوں میں مصروف ہیں، پشاور دھماکہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دہشت گردوں کے خاتمہ میں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاک فوج ارض پاک کو امن کا گہوارہ بناکر دم لے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روز نامہ پاکستان کے بیورو چیف ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں نے جس جوانمردی سے دشمنان وطن کو نیست و نابود کیا ہے، اس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک مکمل ختم کرنے کے لئے ان کے سہولت کاروں کا محاسبہ ضروری ہے، یہی اصل ناسور ہیں جو ملک دشمنوں کے ہاتھوں کھلونا بنے ہوئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر