مادر وطن کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے، راشد بشیر سیال

مادر وطن کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے، راشد بشیر سیال
مادر وطن کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے، راشد بشیر سیال

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کیپ ٹاؤن کے صدر راشد بشیر سیال نے کہا ہے کہ23مارچ کا دن ہمیں با با نیان پاکستان کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے،جب برصغیر کے مسلمانوں نے اکھٹے ہو کر الگ وطن کے لئے جدوجہد کی اور اسلامی مملکت وجود میں آئی،ہمیں پاکستان کسی نے پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیا تھا اس کے لئے مسلمانوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ہمیں اس مملکت کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے۔روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے راشد بشیر سیال نے کہا کہ ہم لوگو ں کو پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کے لئے حکومت کا ساتھ دینا ہو گا،وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے خطے میں معاشی انقلاب آئے گا،اور خطے کے تمام ممالک کو فائدہ ہو گا،ہمیں ھکومت کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے۔

مزید : عالمی منظر