لندن میں فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے کبوتروں کا استعمال

لندن میں فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے کبوتروں کا استعمال

  

لندن (بیورورپورٹ) لندن میں فضائی آلودگی کا اندازہ لگانے کے لیے 10 تربیت یافتہ کبوتروں کو الیکٹرانک سینسر لگا کر چھوڑا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق لندن میں فضائی آلودگی کا اندازہ لگانے کے لیے "پجن ائیرپیٹرول" کے نام سے ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس میں کبوتروں کی پشت پر الیکٹرانک سینسر لگا کر انہیں ہوا میں چھوڑا جائے گا۔لندن میں 10 تربیت یافتہ کبوتروں کو الیکٹرانک سینسر لگا کر چھوڑا گیا ہے جو فضا میں آلودہ گیسوں کو نوٹ کر کے ڈیٹا اکٹھا کریں گے اور پھر اسے متعلقہ حکام تک پہنچائیں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک محتاط اندازہ کے مطابق لندن میں ہرسال فضائی آلودگی اور امراض سے 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -