کمبوڈیا اور تھائی لینڈ آئندہ ہفتے بینکاک میں سرحدی امور کے حوالے سے گفتگو کریں گے

کمبوڈیا اور تھائی لینڈ آئندہ ہفتے بینکاک میں سرحدی امور کے حوالے سے گفتگو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوم پنہہ (اے پی پی) کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے وزیر دفاع آئندہ ہفتے بینکاک میں سرحدی امور کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کمبوڈیا کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کمبوڈیا کے وزیر دفاع کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان سرحدی امور پر بات چیت کرنے کے لئے بینکاک جائیں گے۔ کمبوڈین حکام کا کہنا ہے کہ دونوں وزراء سرحد کی سیکیورٹی سے متعلق امور ، باہمی تعاون اور سرحد پر ترقیاتی کاموں سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔واضح رہے کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی سرحدی پٹی 800کلومیٹر لمبی ہے اور یہ ملک کے مغربی اور شمالی حصے سے متصل ہے۔

مزید :

عالمی منظر -