غیر متوقع تند و تیز ہواؤں سے کینڈین شہر برامپٹن میں مکانات تباہ

غیر متوقع تند و تیز ہواؤں سے کینڈین شہر برامپٹن میں مکانات تباہ

برامپٹن (اے پی پی) بدھ کے روز چلنے والی تند و تیز آندھی سے کینڈین شہر برامپٹن میں کئی زیر تعمیر عمارات منہدم ہو گئیں۔ غیر متوقع طور پر تیز ہواؤں سے کم از کم تین زیر تعمیر عمارات مسمار ہو گئیں۔ گلیاں اور مغرب کی طرف جانے والی ھائی وے 401 ان کے گردو غبار اور سنگریزوں سے اٹ گئیں۔ ایک عینی شاہد ایشلے ریڈکلف کا کہنا تھا کہ اس نے سمجھا کہ وہ فلم ٹوسٹر کا کوئی منظر دیکھ رہا ہے۔ اس نے بتایا کہ میرے گھر کا دروازہ بڑے زور سے کھلا تو میں اس کی طرف بھاگا۔ اور پھر میں اپنے گھر کو زمیں بوس ہوتے دیکھا۔ یہ بڑا خوفناک منظر تھا۔ یہ واقعہ شام 6 بجے کے قریب گورے روڈ اور کنٹری سائیڈ ایوی نیو کے قریب کوینٹیٹ کلوز میں پیش آیا۔ ایک عمارت ایک طرف کو جھک گئی اور ایک اور عمارت کا داخلی دروازہ غائب ہو گیا۔ اس وقت زیر تعمیر عمارت کے اندر کوئی نہ تھا۔ کسی کے زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ملی۔

مزید : عالمی منظر