روس کا خلائی راکٹ تین خلا بازوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ

روس کا خلائی راکٹ تین خلا بازوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ

  

ماسکو (اے پی پی) .روس کا خلائی راکٹ تین خلا بازوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ ہو گیا۔ روسی سویوز راکٹ قازقستان کے بیکارنور خلائی مرکز سے3 خلابازوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ ہوا۔ خلانوردوں میں ایک امریکی اور دو روسی خلا باز شامل ہیں۔ ناسا کے مطابق تینوں خلا باز 6 ماہ تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر رہیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -