پاک بھارت میچ سے قبل پاکستانی اور بھارتی لیجنڈز کے لیے اچیومنٹ ایوارڈ

پاک بھارت میچ سے قبل پاکستانی اور بھارتی لیجنڈز کے لیے اچیومنٹ ایوارڈ

کولکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں پاک بھارت میچ سے قبل بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی اور بھارتی کرکٹ لیجنڈ ز کو لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ سے نواز گیا۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت میچ سے قبل بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان کے عمران خان ،وسیم اکرم اور وقار یونس کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ بھارت لیجنڈ کرکٹرزسچن ٹنڈولکر ،سنیل گواسکر ،ویرندر سہواگ اور فلم سٹار امیتابھ بچن کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی نے لائف ٹائم اینچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرنے والی تمام شخصیات کو شالز پہنائیں اور پھولوں کے گلدستے تحفے میں دیے۔

کولکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ افسوس ہے کہ پاکستانی ٹیم اپنی صلاحیت کے مطابق نہیں کھیلی۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کاکہناتھا کہ اگر کپتان اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کرے گا توکون کرے گا ،بیٹنگ اور بولنگ کون سے نمبر پر کرانی ہے یہ فیصلہ کپتان کرتاہے ،،شاہد آفریدی بیٹنگ اور بولنگ میں پریشر میں نظر آئے۔انہوں نے کہا کہ آج بھارتی ٹیم زیادہ پریشر میں نظر آئی ،وکٹ میں غیر معمولی ٹرن تھا ایسی وکٹ پر شاٹ لگانا مشکل ہو تاہے

مزید : صفحہ اول