استنبول ، شاپنگ سینٹر کے سامنے خودکش حملہ ، 5افراد جاں بحق ، 25شدید زخمی

استنبول ، شاپنگ سینٹر کے سامنے خودکش حملہ ، 5افراد جاں بحق ، 25شدید زخمی

 استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی کے شہر استنبول میں شاپنگ سینٹر کے سامنے خودکش حملے میں پانچ افرادجاں بحق جبکہ 25سے زائد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔برطانوی جریدے مرر کے مطابق خودکش حملہ مصروف تجارتی ایریا استقلال ایونیو کے قریب ہوا۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق حملے میں پانچ افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعدپولیس نے ہیلی کاپٹر سے علاقے کی فضائی نگرانی کی جبکہ لوگوں میں افراتفری پھیل گئی۔

مزید : صفحہ اول