مولانامحمد عبیداللہؒ کی وفات سے ملک عظیم سکالر سے محروم ہوگیا، وزیر اعظم

مولانامحمد عبیداللہؒ کی وفات سے ملک عظیم سکالر سے محروم ہوگیا، وزیر اعظم

لاہور (خبر نگار خصوصی) وزیر اعظم نواز شریف نے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا محمد عبیداللہ ؒ کی وفات پر مولانا حافظ فضل الرحیم ، حافظ اسعد عبید اور خاندان کے دیگر افراد کے نام اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مولانامحمد عبیداللہؒ کی وفات سے ملک ایک عظیم مذہبی سکالر سے محروم ہوگیا ہے ان کی دینی تعلیم کے فروغ اور ملک کے لیے تاحیات کاوشیں مدتوں بھلائی نہ جاسکیں گی۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ میرے والد میاں محمد شریف مرحوم اور مولانا محمد عبیداللہؒ کے مابین تمام زندگی جو محبت و خلوص کا رشتہ تھا اسی وجہ سے میری قلبی و ابستگی بھی مولانا محمد عبیداللہؒ کے ساتھ رہی ہیں اور مجھے فخر ہے کہ میں اور میرا خاندان ہمیشہ مولانا مرحوم ؒ کی شفقت اور خصوصی دعاؤں سے مستفید رہا ہے میں غم کے ان لمحات میں آپ کے تمام خاندان سے اظہار افسوس کرتا ہوں اور جنت الفردوس میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے اللہ تعالی کے حضور دعا گو ہوں۔

مزید : صفحہ اول