پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل شروع ہو گا،چار روز تک جاری رہنے کا امکان
اسلام آباد(صباح نیوز)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل (پیر) سے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہو گا، کل مشترکہ اجلاس میں گیس چوری کے خلاف بل قانون سازی کے لیے پیش کیا جائے گا، مشترکہ اجلاس چار روز تک جاری رہنے کا امکان ہے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔وزیر اعظم محمد نواز شریف بھی شریک ہونگے۔مشترکہ اجلاس کے سلسلے میں حکومت اپوزیشن جماعتوں کے الگ الگ مشاورتی پارلیمانی اجلاس بھی طلب کر لیے گئے ہیں اجلاس کی کارروائی شام پانچ بجے شروع ہوگی بل کے حوالے دیگر معاملات بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے زیر بحث آنے والے معاملات پر قومی اسمبلی سینٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کے مشترکہ اجلاس میں بھی مشاورت ہو گی۔پی آئی اے کو کمپنی میں تبدیل کرنے کے معاملے پر تاحال حکومت اپوزیشن کے درمیان کچھ بھی طے نہیں ہو سکا ہے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں زیر التواء سات بلز کی منظوری متوقع ہے اجلاس چار روز تک جاری رہے گا۔