فلپائن میں سرکاری دستوں اور عسکریت پسندوں میں جھڑپ، 8ہلاک

فلپائن میں سرکاری دستوں اور عسکریت پسندوں میں جھڑپ، 8ہلاک

  

منیلا (اے پی پی) فلپائن میں سرکاری دستوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان ایک جھڑپ کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں 7 عسکریت پسندوں کے ساتھ ساتھ ایک سرکاری فوجی بھی شامل ہے۔ فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دارالحکومت منیلا سے ایک ہزار کلومیٹر دور واقع خولو جزیرے پر ہونے والی اس جھڑپ میں 16 فوجیوں کے ساتھ ساتھ دہشت گرد گروپ ابو سیاف کے بھی 6 ارکان زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں اس گروپ کا ایک سینیئر رہنما رادولان ساحرون بھی شامل ہے، جس کے سر کی قیمت ا مریکا نے ایک ملین ڈالر مقرر کر رکھی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ جھڑپ اْس وقت شروع ہوئی، جب حکومتی فوج کے سپاہی معمول کی ایک گشت کے دوران ایک جنگل سے گزرے اور اْن کا 100 کے لگ بھگ دہشت گردوں سے سامنا ہو گیا۔

مزید :

عالمی منظر -