شہبازشریف کا سعودی پرنس بندر بن عبدالعزیز کے انتقال پر اظہار تعزیت

شہبازشریف کا سعودی پرنس بندر بن عبدالعزیز کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سعودی پرنس بندر بن سعود بن عبدالعزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں سعودی عرب کے شاہی خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید : صفحہ آخر