چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کیلئے 52سنگل ، 21 ڈویژن اور 3 خصوصی بنچز تشکیل دے دیئے

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کیلئے 52سنگل ، 21 ...

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر52سنگل ، 21 ڈویژن اور 3 خصوصی بنچز تشکیل دے دیئے۔ روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے 13 ڈویژن اور 33 سنگل بنچز تشکیل دیئے گئے ہیں، اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لئے تین خصوصی بنچ تشکیل دئیے گئے ہیں۔ عدالتی روسٹر کے مطابق راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویژن اور5 سنگل جبکہ ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے 10 سنگل اور4 ڈویژن بنچ تشکیل دئیے گئے ہے۔ بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویژن اور4 سنگل بنچزتشکیل دیے گئے ہیں۔ نوتشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے ہزاروں فوری نوعیت کی درخواستوں کے علاوہ آئینی پٹیشنز، فوجداری اور سول اپیلوں کی سماعت کریں گے۔

مزید : صفحہ آخر