کر پشن کر نے والے جلداپنے انجام کو پہنچیں گے،چودھری سرور
لاہور( خبر نگار خصوصی) تحر یک انصاف پنجاب کے رہنما وسابق گورنر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب کر پشن فر ی نہیں بلکہ ’’کر پشن کاگڑھ ‘‘صوبہ بن چکا ہے مگرآج نہیں تو کل کر پشن کر نیوالوں کو اپنے انجام سے دور چار ہونا پڑ یگا اور تحر یک انصاف اقتدار میں آکر حکمرانوں سے کر پشن کی ایک ایک پائی کا حساب لیں گی۔اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نرو تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا کہ صوبائی محکموں میں9ارب کی کر پشن کی جوڈیشل انکوائر ی کروائی جائے کیونکہ آڈیٹر جنرل نے مذکورہ کر پشن اور بے ضابطگیوں کی نشاندہی کر کے پنجاب حکومت کے کر پٹ ہونے کی تصد یق کر دی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمران اب جو مر ضی کر لیں وہ قوم کو مزید بے وقو ف نہیں بنا سکتے ۔