پرویز مشرف واپس نہ آئے تو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر کے لایا جائے گا،رانا ثناء اللّٰہ

پرویز مشرف واپس نہ آئے تو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر کے لایا جائے گا،رانا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ (اے این این) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے واضح کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف واپس نہ آئے تو انھیں انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر کے لایا جائے گا،متحدہ پر را سے فنڈنگ لینے کا الزام نیا نہیں، وزیر داخلہ نے کمیٹی بنادی ہے، ٹھوس ثبوت پر مقدمہ چلایا جائے گا۔گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پرویز مشرف علاج کے لئے بیرون ملک گئے ہیں وہ واپس آکر مقدمات کا سامنا کرینگے اگر وہ واپس نہیں آتے اور کسی کیس میں عدالت ان کے وارنٹ جاری کرتی ہے تو حکومت انٹرپول سے رجوع کرے گی اور انھیں گرفتار کر کے واپس لایا جائے گا۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عدالت نے کسی بھی مقدمے میں مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم نہیں دیا۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے را سے تعلقات بارے الزامات پہلے بھی لگتے رہے ہیں یہ نئی بات نہیں ہے۔وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ان الزامات کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بنا دی ہے ،ٹھوس ثبوت ہوئے تو مقدمہ چلے گا۔ان کا کہنا تھا کہ حقوق نسواں بل سے متعلق علما کا رویہ درست نہیں ہے، علما کرام کو خط لکھ دیا ہے، اگر قرآن و سنت کے لحاظ سے اس میں غلطی ہے تو ترمیم کے لئے تیار ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -