امن پوری دنیا کی ضرورت مگر عالمی ادارے اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے: فضل الرحمٰن

امن پوری دنیا کی ضرورت مگر عالمی ادارے اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے: ...

لاہور(خبر نگار خصوصی)جے یو آئی(ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ امن پوری دنیا کی ضرورت ہے، قیام امن کیلئے عالمی اداروں کی ذمہ داریاں زیادہ ہیں لیکن بد قسمتی سے عالمی ادارے اپنے کردار ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ مرکزی میڈیا آفس لاہور کے مطابق مولا نا فضل الرحمٰن بحرین میں منعقدہ عالمی امن کا نفرنس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے کیامولانا محمد امجد خان کے مطابق بحرین حکومت اور وزارت مذہبی امور کی جانب سے منعقدہ کانفرنس میں مولا نا کو دنیا میں امن وامان کے قیام کیلئے خدمات پر بحرین حکومت کی جانب سے خصوصی ایوارڈ برائے امن دیا گیا۔ مولانا فضل الرحمن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پوری دنیا کیلئے امن کا نظام نبی رحمت ؐ لے کر آئے یہی نظام دنیا کے آخری کونے میں بسنے والے انسان کو امن دیتا ہے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ آج بڑے کرب سے گذرہی ہے انہوں نے کہا کہ تمام تر مصائب کے باوجود مسلمان کو پیغام رحمت عام کر نے کے لیئے کردار ادا کر نا چاہیے انہو ں نے کہا کہ جے یو آئی پوری دنیا میں امن کی خواہش رکھتی اور اسی حوالے سے عالمی اداروں پر زور دے رہی ہے کہ وہ امن کے قیام کے لیئے کردار ادا کرتے ہوئے اپنی پالیسیوں کو تبدیل کریں انہوں نے کہا کہ اسلام اور ایمان کے اندر سلامتی اور امن ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں باہم نفرتوں کا خاتمہ کر نا ہو گا اور تعصبات کا بھی خاتمہ کر نا ہو گا اور دین اسلام میں ایک دوسرے گردن کاٹنے اور ناحق خون بہانے سے باز رہنے کا جوا صول دیا ہے اس پر عمل کر کے ہی مسلمان اور آخرت میں سر خرو ہوسکتا ہے انہوں نے کہاکہ پاک بحرین دوستی مثالی ہے یہ آج بھی مضبوط ہے اور کل بھی مضبوط رہے گی ۔

مزید : صفحہ آخر