ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2016، ٹیموں کی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوششیں جاری

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2016، ٹیموں کی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوششیں جاری

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ زور و شور سے جاری ہے اور اب تک کھیلے جانے والے میچوں میں ہر ٹیم نے اپنی اپنی کامیابی کے لئے انتھک کوشش کی اور ہر ٹیم ایک دوسرے پر سبقت لے جانے میں لگی رہی ۔ویسٹ انڈیز ٹیم کے بیٹسمین کرس گیل نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کی پہلی سنچری داغ دی اوراس کے علاوہ اگر بات کی جائے انگلش ٹیم کی تو اس نے سب سے بڑا ہدف حاصل کرلیا اور اس نے بہت اچھا کھیل پیش کیا جنوبی افریقہ کی ٹیم نے بہت بڑا سکور ٹارگٹ کے لئے دیا اور جواب میں انگلش ٹیم نے جس طرح جارحانہ کھیل پیش کیا اور بڑا سکور کیا اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے کیوی ٹیم کی اب تک سب سے اچھی کارکردگی رہی ہے اور اب تک کھیلے گئے اس نے اپنے دونوں میچوں میں ہی کامیابی اپنے نام کی ہے اور اس کامیابی کی وجہ سے ووہ اس وقت اپنے پول میں سب سے سرفہورست ٹیم بن گئی ہے اور اس نے میزبان بھارت کو پہلے میچ میں شکست دی اور اس کے بعد اس نے آسٹریلیا کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا کیوی ٹیم جس طرح اس ایونٹ میں نظر آرہی ہے اس سے لگ رہا ہے کہ اس کی تیاری بہت اچھی ہے اور وہ اس ایونٹ کو جیتنے کیلئے پرعزم ہے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی کارکردگی بھی نیوزی لینڈ کے بعد دوسرے نمبر پر اچھی ہے او ر وہ اپنے پول میں سرفہرست ہے اگر بات کی جائے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ جیسی بڑی اور مضبوط ٹیموں کی تو اب تک ان ٹیموں نے اپنے ایک ایک میچ میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ہے اور ان کو اپنے اگلے میچوں میں کامیابی حاصل کرنا بہت ضروی ہے اس حوالے سے کون سی ٹیم ایونٹ میں کامیابی حاصل کرتی ہے یہ کہنا تو بہت مشکل ہے لیکن یہ ضرور ہے کہ ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے اور اس حوالے سے ہر ٹیم جیت کے لئے تیار ہے سری لنکا کی ٹیم نے اس قبل یہ ایونٹ اپنے نام کیا تھا اور اس کے لئے اپنے اعزاز کو برقرار رکھنا کسی طور پر بھی آسان نہیں ہے لیکن یہ ضرور ہے کہ اس مرتبہ کوئی اور ٹیم اس کیلئے فیورٹ ہے بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں بھی اس حوالے سے مضبوطً پوزیشن پر ہیں اور ان کے لئے بھی کامیابی حاصل کرنا اور ایونٹ اپنے نام کرنا کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔شاہد خان آفریدی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ چھکے لگانے والے دنیا کے پانچویں بلے باز بن گئے۔ انہوں نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ سپرٹین مرحلے میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں 4 چھکے لگا کر یووراج سنگھ اور مارٹن گپٹل کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا، یووراج اور گپٹل 69، 69 چھکے لگا کر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ آفریدی نے زیادہ رنز کی فہرست میں مسکڈزا کو پیچھے چھوڑ دیا، گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے میچ میں آفریدی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف باؤلرز کی خوب دھنائی کی، انہوں نے اننگز میں چار چھکے لگا کر یووراج اور گپٹل کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا، آفریدی نے 95 میچز میں 70 چھکے لگا رکھے ہیں۔میک کولم91 چھکوں کے ساتھ پہلے، کرس گیل 87 چھکوں کے ساتھ دوسرے، واٹسن 79 چھکوں کے ساتھ تیسرے اور وارنر 73 چھکوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ آفریدی نے 1364 رنز بنا رکھے ہیں۔ جبکہ پاکستانی بلے باز محمدحفیظ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے پانچویں بلے باز بن گئے، انہوں نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ سپر ٹین مرحلے میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں 64 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ڈیوڈ وانر کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے میچ میں حفیظ نے ڈٹ کر حریف باؤلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار نصف سنچری مکمل کی، انہوں نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر وارنر کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ وارنر نے 57 میچز میں 1595 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ حفیظ نے 76 میچز کھیل کر 1609 رنز بنا رکھے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے عمر اکمل 1611 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز برینڈن میک کولم کو حاصل ہے جنہوں نے 2140 رنز بنا رکھے ہیں، دلشان 1751 رنز بنا کر دوسرے اور گپٹل 1672 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کیریئر کے ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے بنگلہ دیشی بلے باز ہیں، اس کے علاوہ وہ ہزار رنز اور 50 سے زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے آل راؤنڈر بھی بن گئے ہیں، اس سے قبل پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ گزشتہ روز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کیلئے شکیب الحسن جب میدان میں اترے تو انہیں ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 4 رنز درکار تھے، انہوں نے اننگز کے ابتدائی چار رنز بنا کر ہزار رنز مکمل کئے اور اس کے ساتھ ہی وہ ہزار رنز اور پچاس سے زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے آل راؤنڈر بن گئے۔ جبکہ شبیر رحمان ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کیلنڈر ایئر میں 400 سے زائد رنز بنانے والے بنگلہ دیش کے پہلے اور دنیا کے نویں بلے باز بن گئے۔ شبیر نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک سال کے دوران زیادہ رنز بنانے کا اعزاز مارٹن گپٹل کو حاصل ہے جنہوں نے 2012ء میں 472 رنز بنائے تھے۔ اس کے علاوہ دلشان، کوہلی، میک کولم، عمراکمل، سنگاکارا اور شین واٹسن بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ گزشتہ روز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں شبیر رحمان بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے تاہم انہوں نے 25 رنز بنا کر کیلنڈر ایئر کے دوران چار سو رنزوں کے ہندسے کو عبور کیا۔ اس طرح وہ یہ اعزاز پانے والے بنگلہ دیش کے پہلے اور دنیا کے نویں بلے باز بن گئے۔ اب تک کھیلے گئے میچوں میں ہر کھلاڑی اور ٹیم نے اپنی اپنی جگہ عمدہ پرفارمنس دینے کی کوشش کی اور ہر ٹیم نے جیت کے لئے پورا زور لگادیا کئی ریکاڈز بھی بنے اور کئی ٹوٹ گئے اور اب کھیلے جانے والے میچوں میں بھی اسی طرح شائقین کو اپنی اپنی ٹیموں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور ہر ٹیم اسی طرح عمدہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کرے گی اب کیا ہوتا ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا لیکن یہ ضرور ہے کہ اب تک ھیلے گئے میچوں میں ٹیموں نے جس طرح سے عمدہ کھیل سے شائقین کو محظوظ کیا ہے وہ قابل تعریف ہے اور ابھی تو ایونٹ کے اہم میچز باقی ہیں اور ان میچز کے بل بوتے پر ہی یہ فیصلہ ہونا باقی ہے کہ کون سی ٹیم کتنے پانی میں ہے اور اس کی کارکردگی کیسی ہے اور اس حوالے سے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے اور امید ہے کہ شائقین کو اسی طرح مستقبل میں بھی ایسے ہی کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے اور اسی طرح وہ محظوظ ہوتے رہیں گے۔

مزید : ایڈیشن 1