آئین توڑنے والے کو باہر بھیجنا سمجب سے بالا تر ہے ، قائم علی شاہ

آئین توڑنے والے کو باہر بھیجنا سمجب سے بالا تر ہے ، قائم علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (خصو صی رپورٹ)وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ آ ئین بنانے والے کو پھانسی اور آئین توڑنے والے کو باہر جانے کی اجازت دینا سمجھ سے بالاتر ہے، متحدہ کی قیادت پر الزامات کی تحقیقات کرانا وفاق کا کام ہے ۔لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آئین توڑنے والے کو باہر جانے کی اجازت دینا سمجھ سے بالاتر ہے، اب حکومت وضا حتیں دینے میں لگی ہے۔ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال کے متحدہ کی قیادت پر الزامات کی تحقیقات کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بھی صورتحال کو دیکھ رہی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو شہید کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور ذوالفقار بھٹو کی 37 ویں برسی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔