دبئی سے جانیوالے مسافر چیارہ گر کر تباہ عملے سمیت 61افراد ہلاک

دبئی سے جانیوالے مسافر چیارہ گر کر تباہ عملے سمیت 61افراد ہلاک

 ماسکو(آن لائن)دبئی سے روس جانے والا بوئنگ طیارہ روس کے سرحدی شہر روستوف ندونو میں ایئرپورٹ کے قریب گرکرتباہ ہوگیا، حادثے کے شکار بوئنگ 737طیارے کی فلائٹ نمبر 981میں سوار تمام مسافر اور عملہ ہلاک ہوگیا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت طیارے میں 57مسافروں اور 4عملے کے ارکان سمیت سوارتمام 61 افراد ہلاک ہوگئے۔دبئی کے مقامی وقت کے مطابق رات پونے دس بجے طیارہ روانہ ہوا۔ایمرجنسی سروسزکادعویٰ ہے کہ مطلع صاف نہ ہونے کے سبب پائلٹ رن وے کا تعین نہ کرسکا اور لینڈنگ کے دوران رن وے سے پچاس سے سو میٹربائیں جانب گر کر تباہ ہوگیا۔روسی میڈیا کے مطابق طیارے کے مسافروں اورعملے کے افرادکے بارے میں معلومات جمع کی جارہی ہیں

مزید : کراچی صفحہ اول