حکومت قوم کو بتائے کہ مشرف کے ساتھ کیوں معاہدہ کیا ،شازیہ مری

حکومت قوم کو بتائے کہ مشرف کے ساتھ کیوں معاہدہ کیا ،شازیہ مری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ موجود حکومت نے عجیب بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرویز مشروف پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ بھی اورپھر ان کوملک سے فرار بھی کرایا ہے۔اگر حکومت مجبور ہے تو بات ظاہر کرے کہ پرویز مشرف کے ساتھ کس مجبوری میں معاہدہ کیا گیاہے۔خواتین کی بہترین درس گاہ والدین ہیں آج وہ سوچ تبدیل ہو رہی ہے جس میں لڑکی کی پیدائش پر رنجیدہ ہوا جاتا تھا ۔خواتین کے حقوق کیلے صرف 8 مارچ کو ہی نہیں ہر وقت بات کرنی چاہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی میں محتسب اعلیٰ سندھ کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سیمینار سے ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی،صوبائی محتسب اعلیٰ پیرعلی شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔شازیہ مری نے کہا کہ .جاگیردارانہ سوچ صرف دیہی علاقوں میں ہی نہیں بلکہ شہروں میں بھی موجود ہے ۔بڑے.شہروں میں بھی اکثر خواتین کوبسوں میں سفر کے دوران مشکلات پیش آتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن میں خواتین کو حصہ لینے کیلے میں نے بہت جدوجہد کی ہیاور سانگھڑ جیسے مشکل علاقے سے الیکشن جیت کر دکھا یا ہے ۔ہمیں مردوں پر حکمرانی نہیں چاہے لیکن جو ہمارا حق ہے وہ ملنا چاہے اور اس کیلے جدوجہد کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیوں میں بھی خواتین کو جو اہمیت ملنی چاہے وہ نہیں دی جاتی ۔ہمارے معاشرے میں کچھ خواتیں بھی اپنی ہی خواتین کے حقوق کے خلاف طاقتور مردوں کا ساتھ دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز حکومت نے پہلے بھی پرویز مشروف کے ساتھ سپر این آراو کیا اوردس سال کیلے ملک سے چلے گے ۔موجود حکومت نے عجیب بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرویز مشروف پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ بھی اورپھر ان کوملک سے فرار بھی کرایا ہے۔اگر حکومت مجبور ہے تو بات ظاہر کرے کہ پرویز مشرف کے ساتھ کس مجبوری میں معاہدہ کیا گیاہے۔اب بتایا جاے کے کس معاہدے کے تحت انہیں باہر جانے کا راستہ دیا گیا۔آئین توڑنے والے کوملک سے جانے کے لیے صاف راستہ دیا گیا جبکہ عوامی نمائندوں اور عوام کو قید و بند کی صعوبتیں اور پھانسیاں دی گئیں ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آج معصوم بن رہے ہیں اس دلیری کا کیا فائدہ جس پر عمل ہی نہ ہو ۔وفاقی وزیر داخلہ نے اپنی پریس کانفرنس میں صرف بھڑکیں ماری ہیں ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ ہمارے معاشری میں آج بھی گھر میں لڑکی کی پیداش پر وہ خوشی نہیں منای جاتی جو کسی لڑکے کی پیدائش پر منائی جاتی ہے ۔ہمیں خواتین کے حقوق کے معاملہ پر گھر اور اسکول سے آغاز کرنا چاہے۔معاشرے میں آج بھی سر پہ دوپٹہ نہ رکھنے والی خواتین کو غلط سمجھا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں آج بھی خواتین کو مخصوص نشستوں پر ایوان میں منتخب کرواتی ہیں ۔ایم کیوایم سمیت تمام جماعتوں کو خواتین کو جنرل سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا خواتین کو موقع دینا چاہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں موجود خواتیں ارکان نے مرد ارکان سے زیادہ قانون سازی میں حصہ لیا ہے جس کا اسپیکر متعدد بار اعتراف کر چکے ہیں .