پٹھان کوٹ واقعہ،پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کب آ رہی ہے،بھارتی وزیر داخلہ بے خبر یعے گرفتار کر کے لایا جائے گا،رانا ثناء اللہ

پٹھان کوٹ واقعہ،پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کب آ رہی ہے،بھارتی وزیر داخلہ بے خبر ...

نئی دہلی ( اے این این ) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ انہیں ذرائع ابلاغ سے اس بات کی اطلاع ملی ہے کہ پٹھان کوٹ کی جانچ کے لئے پاکستان کی جوائنٹ انکوائری ٹیم 27 مارچ کو ہندوستان آرہی ہے ۔ نئی دہلی میں ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے کی تحقیقات کے حوالے سے مجھے میڈیا سے پتہ چلا ہے کہ ٹیم27مارچ کو آ رہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہمیں سشما سوراج کی واپسی کا انتظار ہے ،ٹیم کے حوالے سے فیصلہ پوکھرا میں ہوا ہے مجھے سے کی تفصیل کا علم نہیں ۔راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم پاکستانی ٹیم کے دورے کے حوالے سے تیار ہیں اور اس ٹیم کی جانچ پڑتال کے حوالے سے طریقہ کار پاکستانی ٹیم کے آنے کے بعد ہی طے کیا جائے گا۔بھارت پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ ہم پاکستانی ٹیم کا خیر مقدم کریں گے اور ٹیم کے ساتھ پورا تعاون کیا جائے گا۔واضح رہے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے نیپال کے پوکھرا میں پاکستان کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز کے ساتھ میٹنگ کے بعد کہا تھا کہ پٹھان کوٹ فضائیہ کے اڈے پر گزشتہ جنوری میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی جانچ کے سلسلے میں پاکستانی حکومت کی مشترکہ تفتیشی ٹیم 27 مارچ کو ہندوستان آئے گی اور اگلے دن سے کام شروع کردے گی۔ بھارت کے وزیرمملکت برائے داخلہ کرن رجیجو نے بھی کہا تھا کہ ان کی وزارت نے پاکستانی تفتیشی ٹیم کو ہندوستان آنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول