پنجا ب میں حقوق نسواں قانون کا مقصد رشتو کو ختم کرنا ہے ، مولانا شیرانی

پنجا ب میں حقوق نسواں قانون کا مقصد رشتو کو ختم کرنا ہے ، مولانا شیرانی

 قلعہ عبداللہ(اے این این) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء مولانا محمدخان شیرانی نے کہا ہے کہ صوبے میں قوم پرستوں کی حکومت ناکام ہوگئی ،پنجاب میں حقوق نسواں قا نون کا مقصد اسلامی رشتوں کو ختم کرنا ہے۔ کوریڈور سے بلوچستان اور خیبرپشتونخواکو محروم کردیا گیا ،سیاسی قوم پرست لوگوں سے جھوٹ بول رہے ہیں ،لنک روڈ بھی دیا تو کامیابی ہوگی ملک کی تباہی وبربادی کے ذمہ دار کالے کوٹ اور خاکی وردی والے ہیں جنہوں نے ملک پر قیام سے لیکر آج تک حکمرانی کی،ملک توڑنے والا اور آئین شکن غدار وطن ہے میزئی آڈہ میں جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام جلسے سے خیبرپختونخوا پارٹی کے جنرل سیکرٹری مولانا شجاع الملک ،سنیٹر حافظ حمداللہ ،اپوزیشن لیڈر مولوی عبدالواسیع،ایم پی اے مولوی معاذاللہ،مولوی عبدالصمد اخونزادہ،حاجی محمدنوازاور دیگر نے خطاب کیا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء مولانا محمدخان شیرانی نے کہا ہے کہ صوبے میں قوم پرستوں کی حکومت یکسر ناکام ہوگئی ہے اور انہیں حکومت کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔ مولانامحمدخان شیرانی نے کہا کہ صوبے میں حکومت ناکام ہوگئی ہے اور ان کی ناکامی کی وجہ سے صوبے کے لوگ کم سے کم 35ارب روپے سے محروم ہوگئی ہے اور آئندہ بھی اس کا خطرہ ہے اگر وہ اہل ہوتے تو یہ خطیر رقم صوبے کے عوام کے لیئے استعمال ہوسکتی تھی، انہوں نے کہا کہ مرکز سے سا لانہ جو رقم صوبے کو ملتی ہے وہ جے یوآئی کی مرہون منت ہے ،انہوں نے کہا کہ کوریڈور پر قوم پرست لوگوں کو دھوکہ دیں رہے ہیں حالانکہ اس سے صوبے کے عوام کو محروم کردیا گیا ہے اور اب اگر صوبے کو لنک روڈ بھی دیا گیا تو اس سے کامیابی کہا جائے ،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حقوق نسواں بل کے نام پر جو بل منظور کیا گیا ہے وہ سراسر اسلام سے متصادم اور غیر اسلامی ہے اس بل کا مقصد ملک میں مادر پدر آزاد معاشرے کا قیام ہے مگر ہم اس کی قطعاً اجازت نہیں دیں گے اور اس بل کے ذریعے سے اسلامی رشتوں کو ختم کرنا ہے مسلم لیگ کی حکومت ملک میں غیراسلامی روایات کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے جنہوں نے ملک میں شراب سے پابندی اٹھائی اور جمعہ کی چھٹی کو ختم کیا مگر علماء اس کی قطعی اجازت نہیں دیں گے

مزید : کراچی صفحہ اول