ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست

کولکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے معرکے میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔بھارت نے 119 کا ہدف 16 ویں اوور میں پورا کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں پاکستان اور بھارت کے مابین میچ ہوا۔بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستانی ٹیم شروع ہی میں اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکی اور 10 اوورز میں اس سکور پچاس بھی نہ تھا۔ شعیب ملک 26احمد شہزاد25اورعمر اکمل 22رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔پاکستانی اپنرز شرجیل خان اور احمد شہزاد نے محتاط اندازمیں بیٹنگ شروع کی اور38رنز کا آغاز فراہم کیا،پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین شرجیل خان تھے،انہوں نے17رنز بنائے،احمد شہزادبھی زیادہ بڑی اننگ نہ کھیل سکے اور25رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے۔ون ڈاؤن پوزیشن پرکھیلنے کپتان شاہد آفریدی آئے لیکن بنگلہ دیش کیخلاف بیٹنگ کی جھلک نہ دکھا سکے اور صرف8رنز بنا کرپانڈیا کی گیند پرویرات کوہلی کو کیچ دے بیٹھے، اس موقع پر عمر اکمل کو بیٹنگ میں پروموٹ کیا گیا اورچوتھے نمبر بھیجا گیا لیکن وہ بھی کھل کر بیٹنگ نہ کرسکے اور22رنز بنا کرکیپر دھونی کو کیچ دے بیٹھے۔شعیب ملک نے پر اعتماد اننگ کھیلی انہوں نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 26رنز بنائے،وہ اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں اشیش نہرا کا شکار بنے۔سرفراز احمد8اور محمد حفیظ5رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کی جانب سے پانڈیا،بمرا ،نہرا،جدیجااور سریش رائنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔بھارتی بلے باز کوہلی نے پاکستان کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول