بارسلونا ، یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

بارسلونا ، یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

بارسلونا(نامہ نگار خصوصی )منہاج القران سپین اور کسال پاکستانی ایسوسی ایشن کی طرف سے 23مارچ یوم پاکستان کے سلسلہ میں بارسلونا میں پہلی تقریب کا انعقاد انتہائی باوقار انداز میں ذیشان ریسٹورنٹ پر ایک ظہرانے کے زریعے کیا گیا جس میں قونصل جنرل بارسلونا مراد اشرف جنجوعہ ، ویلفئیر اتاشی محمد اسلم غوری سمیت سپین پارلیمنٹ کے سابق ممبران ایزابل لوپز ، خوسے ماریا سالا اور دیگر سپانش مہمانوں کے علاوہ پاکستانی کمونٹی کی اہم سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، صحافتی اور ممتاز بزنس مین شخصیات نے شرکت کی ، تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت یوسف چوہدری نے حاصل کی جبکہ بارگاہ نبوی (ص) میں نعت رسول مقبول کی سعادت قدیر احمد خان نے حاصل کی۔ تقریب میں استقبالیہ پیش کرتے ہوئے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اور صدر کسال پاکستانی ایسوسی ایشن حافظ عبدالرزاق صادق نے کہا کہ ہم مراد اشرف جنجوعہ کے مشکور ہیں جنہوں نے انتہائی قیمتی وقت نکال کر پروگرام کو چار چاند لگا دیئے۔انہوں نے تمام شرکاء4 سمیت خصوصا صحافی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری نے ہمیشہ کمیونٹی پروگرامز میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ہم اپنے تمام دوستوں کے بے حد مشکور ہیں ۔،مہمان خصوصی قونصلر جنرل مراد اشرف جنجوعہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد اقبال چوہدری ، چوہدری امانت حسین مہر اور حافظ عبدالرزاق صادق کی طرف سے آج کی تقریب میں تمام مکاتب فکر افراد سمیت سپانش کمیونٹی کی یوم پاکستان کے پروگرام میں شرکت خوش آئند ہے انہوں نے یوم پاکستان کا تاریخی پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ 1940 کو جو قرارداد پیش کی گئی تھی اس کا مقصد کیا تھا کہ ہندوستان سے الگ مسلمانوں کیلئے ایک ملک بنایا جائے جس میں تمام مسلمان ایک خاندان بن کر رہ سکیں جس کیلئے ہمارے آباواجداد نے بڑی قربانیاں دیں اور آج ضرب عضب آپریشن میں بھی قربانیاں دی جارہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ آج کے سلوگن " میری پہچان پاکستان " کے ساتھ ہم سب منسلک ہیں اور اس خاندان کے نام پر ہماری وجہ سے کوئی حرف نہ آئے اور ہم سپین کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے تمام حقوق کے ساتھ ہمیں یہاں رکھا ہوا ہے اور اس کا حق ادا کرنا بھی بہت ضروری ہے ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے اور آئندہ کیلئے اپنے عملی اقدامات سے اپنے پیارے وطن کا بہتر سفیر بننا چا ہیے ، مراد اشرف جنجوعہ نے کہا کہ وقت دریا کے پانی کی مانند ہے یعنی جس پانی کو ہاتھ لگایا جاتا ہے تو پھر وہ واپس نہیں آتا اس لیے وقت کا اصراف بھی بڑی دور اندیشی کے ساتھ کریں انہوں نے کہا کہ جس طرح ہمارے لوگوں کے خاندان اور گھروں کے مشکلات کو باہر نہیں نکالا جاتا اسی طرح ہمیں وطن عزیز کی بھلائی کیلئے بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا اورصرف مخصوص دنوں کی بجائے ہمارا ہر دن 23مارچ اور 14اگست ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ قونصلیٹ سرکاری ادارہ ہے جس کی بہتر ساکھ کو قائم رکھنا ہم سب کافرض ہے ، قونصلر جنرل مراد اشرف جنجوعہ نے کہا کہ جس طرح ہم اپنے خاندان کے نام پر کوئی دھبہ نہیں لگنے دیتے بلکہ جانیں قربان کرنے پر بھی تیار ہو جاتے ہیں بالکل اسی طرح پاکستان بھی ہمارا گھر ہے اس کی ساکھ کیلئے بھی ہمیں ہر وقت ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار رہنا چاہیے ، انہوں نے تقریر کے آخر میں دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ہمیں قومی فریضے کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اوروطن عزیز کو تا قیامت قائم و دائم رکھے۔ سپانش مہمان اور سابق ممبر خوسے ماریا سالا نے یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ یہ آزادی کا دن نہیں بلکہ دستوری دن ہے اور پاکستان میں بہت سے لوگ مختلف مذاہب اور نظریات سے تعلق رکھتے ہیں جہاں پر انہیں مکمل آزادی حاصل ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم رواداری کے پاسدار ہیں اور اگر کوئی رواداری کو نقصان پہنچائے تو ہم اس کی مخالفت کریں گے ، سابق ممبر پارلیمنٹ ایزابل لوپس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان اور سپین دونوں ہی روادری کے حامل ملک ہیں اور دستور کسی بھی ملک کی آزادی اور کلچر کی بقا کا حامل ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ دوسری بار یوم پاکستان کے پروگرام میں شرکت پر بہت خوش ہوں اور پاکستانی کمونٹی کی انتہائی مشکور ہوں۔پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یقیناًیہ پروگرام انتہائی اختصار کا حامل ہے لیکن آج کی تقریب میں سپین کے ممبران پارلیمنٹ کی شرکت انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور پاکستانی ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ ہم سپین اور پاکستان کے بہتر تعلقات کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک ویلفئیر فیڈریشن سپین کے صدر چوہدری نوید وڑائچ نے کہا کہ یوم پاکستان کی پروقار تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ 23مارچ پاکستانیوں کیلئے بڑی اہمیت کا حامل دن ہے اس دن پر ہم سب دوستوں کو مل کر جس سطح پر بھی ممکن ہو دن منانے کا اہتمام کرنا چاہیے ،پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے جنرل سیکریٹری چوہدری ساجد گوندل نے کہا کہ یوم پاکستان کے اہم دن کو بھر پور منانا چاہیے اور قومی دن پر بڑا پروگرام بھی لازمی منعقد ہونا چاہئے۔سید سعید شاہ نے کہا کہ قرارداد پاکستان ایک ایسا اہم دن ہے جسے ہم کشمیری بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں کیونکہ ہم آج بھی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ، پروگرام کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔قائمقام صدر پاک فیڈریشن سپین اور صدر پاکستان پریس کلب سپین چوہدری افضال بیدار نے کہا کہ آج کے دن دوقومی نظریے کے تحت آزاد وطن پاکستان کیلئے قرارداد پاس کی گئی اور انتہائی قلیل عرصے میں علیحدہ ریاست حاصل کر لی گئی جس کیلئے ہمارے آباو اجداد کی قربانیوں کو تاقیامت یاد رکھا جائے گا ۔تقریب کے آخر میں منتظمین نے شرکاء4 کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں خصوصی شرکت کرنیوالوں میں چوہدری امانت حسین مہر ، محمد نواز کیانی ، راجہ شفیق کیانی ، چوہدری عزیز امرہ ، صدر پاکستان پیپلز پارٹی سپین چوہدری عمر فاروق رانجھا ، چوہدری شرافت علی ، چوہدری جاوید اقبال چک سکندر ، چوہدری یاسر اقبال آف ڈنگہ ،تحریک انصاف یوتھ ونگ سپین کے صدر رانا نوید صراف ،صدرمسلم لیگ ن آزاد کشمیر سپین راجہ گلفراز خان ،بابا حق نواز ، فرحان نذیر مہر ، چوہدری عثمان چھوکر کلاں ، عمران ملک ، چوہدری شاہد لطیف گجر ، جاوید اقبال امرہ ، عنایت امرہ ، حاجی افضل ، منسرات ، ایرنستو کاریون ، جوردی ، مرزا ندیم بیگ ، شاہد احمد شاہد ، ظفر الیاس قریشی ، نوید سحر ، اظہر عباس ، حافظ جبران ، رضوان کاظمی اور دیگر شامل ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر