بلاول بھٹو کابارشوں سے انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

بلاول بھٹو کابارشوں سے انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر اور کے پی کے میں بارشوں کے دوران پہاڑی تودے گرنے سے انسانی جانوں کے نقصان پر انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جاری کردہ بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قدرتی آفات کی وجہ سے جانی نقصان پر مجھے صدمہ پہنچا ہے، انہوں نے آزاد کشمیر اور کے پی کے حکومتوں سے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں اور تودے گرنے سے زخمی ہونے والے افراد کا بہترین علاج کیا جائے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تودے گرنے کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر