جہانگیرہ ،آٹے کی چکی میں آتشزدگی سے چھت منہدم

جہانگیرہ ،آٹے کی چکی میں آتشزدگی سے چھت منہدم

شیدو(نمائندہ پاکستان)جہانگیرہ آٹے کی چکی میں آگ بھڑک اُٹھی ۔لاکھوں کا نقصان۔بارش سے کمروں کی چھتیں گر گئیں۔تفصیلات کے مطابق شید و جہانگیرہ کے محلہ میاں گان میں سید شفیق اللہ ولد سید احمد شاہ کی آٹے کی چکی میں گزشتہ رات 2 بجے کے قریب بجلی کے شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اُٹھی جسکے نتیجے میں نہ صرف سٹو رمیں پڑی مکئی ،گندم ،آٹا اور روئی آگ کی نظر ہو گیا بلکہ کمرے کی چھت تک جل کر نیچے گر گئی ۔آگ کی وجہ سے قیمتی مشینیں بھی جل کر خاکستر ہو گئیں ۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر بمشکل قابو پایا ۔آگ تو بجھ گئی پر مشین کے مالک کی جمع پونچی بھی جلا کر راکھ کر دی۔ایک اندازے کے مطابق تقریباً 5 لاکھ کا نقصان ہوا۔ ایک دوسرے واقع میں اسی محلہ کے گل حبیب ولد نور حبیب کے 2 کمروں کی چھتیں بارش کی وجہ سے گر گئیں اور اہل خانہ معجزانہ طور پر بچ گئے ۔اب متاثرہ خاندان اپنے رشتہ داروں کے گھر میں سر چھپائے ہوئے ہیں واقع گزشتہ روز 1بجے کے قریب آیا جب گھرکے تمام افراد رشتہ داروں کے گھر ختم قرآن پر گئے ہوئے تھے ۔شیدو کے معززین علاقہ نے صوبائی حکومت سے متاثرہ اشخاص کی مالی امداد کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بروقت امداد کو یقینی بنایا جائے تاکہ متاثرہ افراد مایوسی کا شکار نہ ہوں اور روز گا کی بحالی ممکن ہو سکے اور سر چھپانے کی جگہ مل سکے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر