لنڈی کوتل ،اے پی اے ناصر خان تبدیل ،رحیم خان محسود تعینات

لنڈی کوتل ،اے پی اے ناصر خان تبدیل ،رحیم خان محسود تعینات

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)لنڈیکوتل اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ ناصر خان کو تبدیل کرکے رحیم خان محسود کو اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ لنڈیکوتل تعینات کر دیا گز شتہ روز نئے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ نے چارج سنبھال لیا ،اگلے ہفتے پولیٹکل انتظامیہ میں مزید تبادلے متوقع ہیں ،زرائع لنڈیکوتل اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ محمد ناصر خان کو تقریباسات مہینے بعد تبدیل کرکے انکی جگہ رحیم خان محسود کو اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ لنڈیکوتل تعینات کر دیا سابق اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ کو قبل ازوقت تبادلے پر لنڈیکوتل کے سیاسی اور مذہبی قومی مشران سمیت عام لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا جبکہ اور کہا کہ سا بق اے پی اے ناصر خان نے لنڈیکوتل کے امن اومان بر قرار رکھنے میں اہم کر دار ادا کیااور تحصیل دفتر میں زیر التواء کیسز پر بھی بہت کام کیاوہ ایک نیک اور کام کرنے والا افیسر تھا جبکہ زرائع سے معلوم ہوا ہیکہ اگلے ہفتے خیبر ایجنسی کی تینوں تحصیلوں میں پولیٹکل انتظامیہ کے آفیسرز سمیت محرروں اور صوبیداروں میں بڑے پیمانے پر تبادلے متوقع ہیں اور اس سلسلے میں گز شتہ روز خیبرپولیٹکل ایجنٹ دفترمیں پولیٹکل ایجنٹ کی سر براہی میں ایک اہم میٹنگ ہوا تھا جسمیں تبالوں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے تھے لنڈیکوتل کے نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم خان نے چارج سنھبال لیا ہے اور میڈیا نمائندوں اور بعض قومی مشران سے ملاقاتیں بھی کئے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر