تحصیل علی پور کے عوام کی خوشحالی دل و جان سے عزیز ہے، عامر طلال گوپانگ

تحصیل علی پور کے عوام کی خوشحالی دل و جان سے عزیز ہے، عامر طلال گوپانگ

  

سلطان پور(نامہ نگار)تحصیل علی پورکے عوام کی خوشحالی دل وجان سے عزیز ہے،علی پور کے چاروں طرف اورمین جی ٹی روڈ کو کارپٹ کرکے عوام سے کئے وعدے پورے کررہے ہیں سیت پور روڈ خیرپور تا باڑہ بنگلہ،علی پوتا لتی روڈ کو بھی ڈبل کرکے دیہات کو شہروں سے منسلک کردیاجائے گا۔ وزیراعلیٰ نے (بقیہ نمبر4صفحہ12پر )

جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کے پروگراموں کیلئے دس فیصد کوٹہ بڑھا دیاہے ۔گزشتہ روزان خیالات کااظہار ایم پی اے سردار عامر طلال گوپانگ نے نومنتخب چیئرمین اقبال حسین گوپانگ، جام اقبال حسین سرکی،رانا اسلام سے گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پر قاری عطاء الرحمن گوپانگ،صادق حسین خاں رند ایڈووکیٹ،نومنتخب چیئرمین مخدوم سید رضا شاہ بخاری ،ملک رجب حسین لانگ،ملک سلیم بھٹی،حاجی اللہ ڈیوایا لشاری،سردار لعل خان گوپانگ،رئیس حفیظ اللہ ملک، اصغر خان گوپانگ اور غلام حسین خان بھی موجود تھے اس موقع پر نومنتخب چیئرمین سید رضا شاہ بخاری سردار اقبال خان گوپانگ ،جام اقبال سرکی، سردار غلام حسین خان گوپانگ نے ایم پی اے کو سیلاب کے حوالے سے خدشات سے آگاہ کیا جس پر ایم پی اے نے کہاکہ اس سال تحصیل کے کسی بھی علاقہ میں سیلاب نہیں آئے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -