وزیراعلیٰ کا یوسی چیئرمین کی درخواست پر ایکشن اے سی علی پور کا تبادلہ، فوری چارج چھوڑنے کا حکم

وزیراعلیٰ کا یوسی چیئرمین کی درخواست پر ایکشن اے سی علی پور کا تبادلہ، فوری ...

  

سلطان پور(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر علی پورظفرعلی ملک اور ٹی ایم اے ریاض سندیلہ نے غیر قانونی طریقہ سے علی پور خیرپور سلطان پورمیں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

غیرقانونی طریقہ سے دوکانداروں تاجروں کی املاک کو نقصان پہنچایا جس پر نومنتخب چیئرمین وضلعی چیئرمین کے امیدوار حافظ محمدعمرخان گوپانگ نے اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کرکے انہیں بلاوجہ دوکنایں مسمار کرنے سے روکا مگر اسسٹنٹ کمشنر بازنہ آیا جس پر حافظ عمرخان گوپانگ نے ایک تحریری درخواست وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوائی۔ جس پر ایکشن لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے اسسٹنٹ کمشنر علی پور کے فوری تبادلہ کا حکم جاری کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر علی پور سے جواب طلب کرلیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -