جماعۃ الدعوۃ، تحفظ نظریہ پاکستان کونسل کے زیراہتمام یوم پاکستان کے سلسلے میں جلسوں ، کانفرنسز کاسلسلہ جاری

جماعۃ الدعوۃ، تحفظ نظریہ پاکستان کونسل کے زیراہتمام یوم پاکستان کے سلسلے ...

ملتان (سٹی رپورٹر)جماعۃ الدعوۃ اور تحفظ نظریہ پاکستان کونسل کے زیراہتمام یوم پاکستان کے سلسلے میں ملک بھر میں جلسوں اور کانفرنسوں کا سلسلہ جاری ہے۔نظریہ پاکستان کے(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

احیاء ،اور تحفظ کیلئے ملک بھر میں منعقدہ پروگراموں میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کو شریک کیا جارہا ہے۔یوم پاکستان کے سلسلے میں ملتان اور جنوبی پنجاب میں بھی جلسوں اور سیمینارز کا انعقاد کیاجائے گا۔المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیراہتمام 21مارچ کو ننھے بچوں کی نظریہ پاکستان ریلی نکالی جائے گی۔جماعۃ الدعوۃ اور تحفظ نظریہ پاکستان کونسل کے زیراہتمام 22مارچ کو ملتان میں تحفظ نظریہ پاکستان کنونشن منعقد کیا جائے گا جس سے مختلف دینی وسیاسی جماعتوں کے قائدین ورہنما خطاب کریں گے۔نظریہ پاکستان کنونشن سے امیرجماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسرحافظ محمد سعید خصوصی خطاب کریں گے۔مسؤل جماعۃ الدعوۃ ملتان میاں سہیل احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بیرونی قوتیں عالم اسلام کی سطح پر شیعہ سنی لڑائی جھگڑے کھڑے کرنا چاہتی ہیں۔ اس وقت نظریہ پاکستان کی آبیاری اور گلی محلہ کی سطح پر لوگوں کی ذہن سازی کی ضرورت ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر