رحیمیار خان، موٹروے منصوبہ اراضی متاثرین کو ادائیگیوں کا عمل کل سے شروع ہوگا

رحیمیار خان، موٹروے منصوبہ اراضی متاثرین کو ادائیگیوں کا عمل کل سے شروع ہوگا

رحیم یار خان(بیورو نیوز)ڈی سی او کیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال نے کہا ہے کہ کراچی ، لاہور ، پشاور موٹر وے کے بروقت تعمیری مراحل کے آغاز کے لئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے اپنا مکمل تعاون یقینی بنائیں اور اس پراجیکٹ میں آنے والی زمینوں کے مالکان کو بروقت اور شفاف ادائیگیاں کرنے میں اپنا کردار(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر ) ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پشاور موٹر وئے میں آنے والی زمینوں کے مالکان کو ادائیگیوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ضلع رحیم یار خان کے76مواضعات سے گزرنے والی موٹر وے کی زمین مالکان کے لئے 4ارب91کروڑ ادا کر دیئے ۔ جن کی ادائیگیاں سوموار سے شروع کر دی جائیں گی۔انہوں نے ہدایت کی رقم کے حصول کے لئے آنے والے کاشتکاروں کو تمام تحصیلوں میں مثالی سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر شوذب سعید کو ضلعی فوکل پرسن نامزد کیا جبکہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کنونیئر ہوں گے۔اجلاس میں این ایچ اے، اکاؤنٹس آفس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے کاشتکاروں کا ادائیگیوں کے حوالہ سے اپنے اپنے محکمہ بارے بریفنگ دی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر