رحیمیار خان،اے ایس ایف کے ناروا رویہ کیخلاف ایپکا کی احتجاجی ریلیاں،دفاتر کی تالہ بندی

رحیمیار خان،اے ایس ایف کے ناروا رویہ کیخلاف ایپکا کی احتجاجی ریلیاں،دفاتر ...

  

رحیمیار خان،صادق آباد،خانپور(نمائندگان) سرکاری افسران کویرغمال بنانے اورہتک آمیزرویہ اختیارکرنے والے اے ایس ایف افسران واہلکاران کی عدم گرفتاری کے خلاف ایپکاکی قلم چھوڑ ہڑتال‘ دفاترکی تالہ بندی ۔ٹاؤن ہال سے ڈی پی اوآفس تک احتجاجی ریلی،ایپکاکامطالبہ رحیمیار خان(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

سے بیورو نیوزکے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران‘ ممبران‘ تمام محکموں کے یونٹ عہدیداران سمیت اہلکاران نے رحیم یارخان سمیت ضلع بھرمیں اے ایس ایف کی جانب سے سرکاری افسران کے ساتھ ہتک آمیزرویہ اختیارکرنے اوریرغمال بنانے کے خلاف مکمل قلم چھوڑ ہڑتال اوردفاترکی تالہ بندی کی ‘ ایپکاکے ضلعی صدرچوہدری محمدبوٹاعابدکی سربراہی میں ٹاؤن ہال سے ڈی پی اوآفس تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اس دوران ملازمین نے اے ایس ایف ملازمین کے خلاف بینرزاورپلے کارڈاٹھارکھے تھے ‘ اس موقع پراحتجاجی ریلی کے بعد ملازمین کے دھرناسے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدرایپکاچوہدری بوٹاعابد‘ ضلعی جنرل سیکرٹری میاں اکرام الحق‘ فاروق گوپانگ‘ عبدالرزاق بلوچ‘ میاں فاروق ‘ چوہدری مقبول احمد‘ چوہدری منیر ‘ جام اعجازودیگرنے کہاکہ قانون کے محافظ جب قانون کی پاسداری کی بجائے سرکاری افسران کے ساتھ نازیبارویہ اختیارکریں گے تووہاں یہ قانون کے محافظ عام آدمی کے ساتھ کیساسلوک کرتے ہوں گے سوموارکوایپکاآئندہ کالائحہ عمل تیرتیب دیتے ہوئے احتجاجی تحریک کادائرہ کاروسیع کرتے ہوئے پورے پنجاب تک پھیلائے گی ۔اس موقع پراشتیاق لیاقت بھیلہ‘ چوہدری محمدآصف‘ حسنین ملک‘ حسن محمودچوہدری‘ فاضل کورائی‘ جام اعجاز‘ غلام مصطفے عباسی‘ وقارخان نیازی‘ سیدذیشان شاہ‘ جام مظہر‘ عمران ارشد‘ بابرشہزاد‘ محکمہ تعلیم کے محمدامین‘ جام عبدالرزاق‘ جنگلات سے علی جان‘ وارث علی‘ سرداراحمدسیف خان ببر‘ محکمہ ہائی وے کے صدرمحمدجبار‘ راؤمحمدطفیل‘ اسداللہ‘ تنویرالحسن شاکر‘ بہبودآبادی کے قدیرشاہ‘ رانامنورعلی ودیگربھی موجودتھے۔ایپکاکی احتجاجی ریلی کے دوران پولیس کی بھاری نفری بھی ان کے ہمراہ تھی۔قبل ازیں ڈی پی اوآفس کے افسران نے ایپکاکے ضلعی صدرکو24گھنٹے کے اندراے ایس ایف افسران واہلکاران کوگرفتارکرنے کی یقین دہانی کرائی۔دریں اثنائسیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی معمول کے مطابق صادق آباد روڈ پر اپنے فرائض کی ادائیگی کر رہے تھے کہ انہوں نے ایک مشکوک سفید بولان کو روکا اور گاڑی و سوار کی شناخت طلب کی تو اس نے موقع پر موجود ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جبکہ اپنی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کر دیا جس پر سیکرٹری آرٹی اے نے مذکورہ گاڑی کا چالان کر دیا۔تھوڑی دیر بعد ائیر پورٹ سیکورٹی فورس کے مسلح جوانوں نے آتے ہی سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ان کی ٹیم کو یرغمال بنا لیا اورتین گھنٹے حبس بیجا میں رکھا پولیس کے پہنچنے پر فورس کے اہلکار اسلح کے زور پر گاڑی لے گئے۔سیکرٹری آرٹی اے سے ناروا سلوک کی اطلاع ملنے پر ڈی سی او آفس کمپلیکس میں موجود مختلف محکموں کے ملازمین نے ہڑتال کی کال دے دی جبکہ آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن نے بھی اس کی توسیع کرتے ہوئے ضلع بھر میں تمام دفاتر کی تالہ بندی اور بھرپور احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کر دیا۔صادق آبادسے تحصیل رپورٹر کے مطابق شیخ زاید ائیرپورٹ رحیم یارخان واقعہ کیخلاف اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر گزشتہ روز ایپکا اور تحصیل کونسل ملازمین نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ‘ اس موقع بابائے ایپکا حاجی شمشاد علی اورضلعی نائب صدر ایپکاچوہدری نذیر احمد نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ائیرپورٹ عملہ نے آر ٹی اے سیکرٹری ریاست علی کیساتھ زیادتی کی ہے اگر واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف کاروائی نہ کی گئی تو احتجاج کا سلسلہ وسیع کر دیا جائیگا ‘ احتجاجی مظاہرین میں چوہدری محمد بوٹا‘چوہدری محمد اکرم‘محمد منشاء‘ مظہر اقبال‘نادر حسین‘ عطاء اﷲ‘ حافظ غلام فرید‘ خالد رضا‘ ضیاء احمد‘ عبدالشکور ‘محمد اسلم‘ میاں محمد سلیم‘ رائے محمد رمضان‘ محمد ظفر ‘ محمدفاروق اعظم‘ اکرام رسول و دیگر شریک تھے ۔ خا ن پور ( تحصیل رپور ٹر)آل پاکستان کلرک ایسو سی ایشن( ایپکا)نے سیکر ٹری ر یاست علی اور اس کے عملہ کے سا تھ ایئر پورٹ سکیورٹی فور س کی بد تمیزی اور انہیں یر غمال ر کھنے پر پورے ضلع کی طر ح خا ن پور میں بھی د فا تر کی تالہ بندی کی گئی اور ٹی ایم اے سے اے سی ایف آ فس تک صو با ئی نا ئب صدر ایپکا جام منیر ختر شا ہین ،تحصیل صدر میاں عبد ا لحنان،مسعود خان دشتی اور چو دھری مقبال احمد کی قیا دت میں ا حتجا جی ر یلی نکا لی گئی ۔مطا لبہ کیا گیا کہ اس وا قع کے ملز مان کو گر فتار کیا جا ئے۔ر یلی سے جام منیر اختر شا ہین نے خطا ب کیا ان کا کہنا تھا کہ ر حیم یار خان میں اے ایس ایف کی غنڈہ گر دی نہیں چلے گی ۔ قا ری عمر فا روق عزیز کے گھر ز بر دتی گھس کر آ دھی رات کو غنڈہ گر دی کر نے کر نے اور ان پر شدید تشدد کر کے ان کی بیوی اور بچوں کو زبر دستی ا غواء کر نے پر فوری طور پر پو لیس مقد مہ درج کر کے ملز مان کو گر فتار کر ے۔

ایپکا ریلی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -