یوم پاکستان جوش و خروش اور قومی جذبہ سے منانے کی ہدایات جاری

یوم پاکستان جوش و خروش اور قومی جذبہ سے منانے کی ہدایات جاری

ملتان(خبرنگار)پنجاب حکومت نے 23مارچ یوم پاکستان کو صوبہ بھر میں جوش وخروش اور قومی جذبے کے ساتھ منانے بارے ہدایات(بقیہ نمبر27صفحہ7پر )

جاری کردی ہیں۔سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی طرف سے تمام صوبائی ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریوں،چیئر مین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ،تمام ڈویژنل کمشنروں اور تمام ڈی سی اوز کو جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے یوم پاکستان پورے ملی و قومی جذؓبے کے ساتھ بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے لہذا یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کرنے کے ساتھ ڈویژنل اور ضلعی ہیڈ کوارٹر کی سطح پر تقریبات کے ساتھ ساتھ قیام پاکستان اور جنگوں میں شہداء کیلئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ان کئے مزارات پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں اور اقلیتوں کو بھی اس موقع پر خاص طور پر شامل کیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر