لنڈی کوتل ،نئے اے پی اے نے چار ج سنبھال لیا

لنڈی کوتل ،نئے اے پی اے نے چار ج سنبھال لیا

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)لنڈی کوتل کے نئے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ رحیم اللہ محسود نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، سابق اے پی اے لنڈی کوتل ناصرخان چارج چھوڑ کر چلے گئے، نئے اے پی اے نے میڈیا کے نمائندوں کو معلومات کی فراہمی میں تعاون کا یقین دلایا۔ہفتے کے روز لنڈی کوتل کے سابق اے پی اے محمد ناصر خان نے چارج چھوڑدیا اور ان کی جگہ تعینات ہونے والے اے پی اے رحیم اللہ محسود کو چارج دیکر رخصت ہو گئے سابق اے پی اے محمد ناصر خان تقریباً چھ ماہ لنڈی کوتل میں گزار کر تبدیل کر دےئے گئے تاہم ان کو مختصر عرصہ خدمات دیکر تبدیل کروانے کی کوئی وجہ معلوم نہ ہو سکی اس سے پہلے اے سابق اے پی اے لنڈی کوتل عظمت وزیر اور جمرود کے سابق اے پی ایز بختیار خان اور فہد وزیر کو بھی ایک سال مکمل نہیں ہونے دیا گیا تھاجس کو عام لوگ قبل از وقت تبدیلی سے تعبیر کرتے ہیں لنڈی کوتل کے نئے تعینات ہونے والے اے پی اے رحیم اللہ محسود نے میڈیا کے نمائندوں سے پہلی ملاقات میں اس بات کا یقین دلایا کہ انتظامیہ خبروں اور معلومات کے تبادلے میں تعاؤن کریگی تاہم انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو مشورہ دیا کہ وہ علاقائی اور قومی مفادات کا خیال رکھتے ہوئے سنسنی خیز ی سے گریز کریں اور ہر خبر کی مکمل تصدیق کر کے آگے بھیجے تاکہ لوگوں اور حکومت کو غلط اور بے بنیاد معلومات نہ مل سکیں انہوں نے کہا کہ وہ علاقے کے لوگوں کی بلا امتیاز خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور خود قبائلی ہونے کے ناطے قبائلی عوام کے رسم و رواج، روایات اور جرگہ سسٹم سے باخبر ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر