ترقیاتی منصوبوں بارے ٹھیکیداروں سے پرفارمنس سیکورٹی کی وصولی کے بعد ورک آرڈر جاری

ترقیاتی منصوبوں بارے ٹھیکیداروں سے پرفارمنس سیکورٹی کی وصولی کے بعد ورک ...

ملتان (خبر نگار) بوسن ٹاؤن انتظامیہ نے منتخب نمائندوں کے تجویز کردہ 219 ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ٹھیکیداروں (بقیہ نمبر28صفحہ7پر )

سے پرفارمنس سیکورٹی وصول کرنے کے بعد تمام ورک آرڈر جاری کر دیئے ہیں۔ بوسن ٹاؤن انتظامیہ نے جنوری 2016 کے مہینے میں منتخب نمائندوں کے تجویز کردہ 219ترقیاتی منصوبوں 19کروڑ روپے سے زائد مالیت پر مشتمل ٹینڈرز طلب کیے تھے اور مقابلہ بازی کے باعث تمام ٹینڈر کم ریٹ پر نیلام ہوئے تھے۔ شرائط کے مطابق ٹاؤن انتطامیہ نے تمام ٹھیکیداروں کو پرفارمنس سیکورٹی جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ ٹھیکیداروں کی طرف سے سیکورٹی جمع ہونے کے بعد یونین کونسلوں کی سطح پر ترقیاتی منصوبوں پر کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر