سٹی پولیس کی کارروائی ،ڈاکٹر بازیاب ،اغواء کار گرفتار

سٹی پولیس کی کارروائی ،ڈاکٹر بازیاب ،اغواء کار گرفتار

پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کامیاب کاروائی کے دوران 40دن قبل رنگ روڈسے اغواء ہونے والے ڈاکٹرکو باحفاظت بازیاب کرکے ایک اغواء کار کو گرفتار کر لیا۔جبکہ دوسری کاروائی میں حیات آباد پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران 51مشتبہ و جرائم پیشہ افراد،14FAمیں 13اور TIFکے تحت 10افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ASPحیات آباد حسن افضل کی زیر قیادت،SHOسربند قاضی عارف بمعہ دیگر نفری پولیس ٹیم نے کامیاب کاروائی کے دوران رنگ روڈ سے 40دن قبل اغواہء ہونے والے ڈاکٹر عادل ولد عبدالملوک سکنہ آچینی کو باحفاظت بازیاب کرکے ایک اغواء کار رحیم ولد جان گل سکنہ خیبر ایجنسی کو گرفتارکرکے دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کوشیش جاری ہیں ۔جبکہ دیگرکاروائیوں کے دوران حیات آباد پولیس نے سرچ اینڈسٹراےئک اپریشن کرتے ہوئے مجرموں کے ٹکانوں پر چھاپے لگائے ان چھاپوں کے دوران51مشتبہ و جرائم پیشہ افراد ،14FAمیں 13اورTIFکے تحت 10افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3عدد کلاشنکوف،3عدد پستول،61عدد کارتوس ،1عدد ہینڈ گرنیڈ ،2کلو200گرام چرس،50تان غیر ملکی کپڑااور4عدد موٹرسائیکلیں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات د رج کر دی گئی ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر