تیمرگرہ ،پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرایے جوں کے توں

تیمرگرہ ،پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرایے جوں کے توں

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) لو ئیر دیر، پیٹرو لیم مصنوعات میں واضح کمی کے با وجو د ضلع بھر میں مسا فر ٹرانسپورٹ کے کرایہ کم نہ ہو سکے ، ۔ضلع لو یر دیر کے مختلف علاقوں تالاش ،ثمر با غ ،میدان ،تیمرگرہ میں وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرو لیم مصنو عا ت میں وا ضح کمی کے با و جو د کرایہ کم نہ ہو سکے گز شتہ چند مہینوں کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فی لیٹر 120روپے سے کم ہوکر 63روپے تک آ گئے ہیں تاہم ٹرانسپورٹرز وہی پرانا کرایہ مسافر وں سے و صو ل کر رہے ہیں پیٹرو لیم مصنوعات میں پچاس فیصد کمی کے باو جو د بھی ٹرانسپورٹر وہی پرانا اور زیادہ کرایہ لے رہے ہیں ،جس کی وجہ سے آئے روز مسافر وں اور ٹرانسپورٹرز میں جھگڑے معمول بن گئے ہیں انتظا میہ کی جا نب وقتا فو قتا نیا کرایہ نا مہ جاری کیا جا تا رہا مگر اس کا نفا ذ صر ف کا غذ ی کا روائی تک ہی محدو د ہے اور اسے لاگوکرنے میں دلچسپی نہیں لی جاتی مقامی عماید ین مشران نے ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او جملہ ا سسٹنٹ کمشنران اور تحصیل میونسپل انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پٹرول قیمتوں کے مطابق ایسا کرایہ نامہ تشکیل دیا جائے جس میں عوام اور ٹرانسپورٹرز دونوں کو فائدہ ہوں اور اس کرایہ نامہ پر عمل درآمد بھی یقینی بنایا جائے ،دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ محمد آیاز خان مو مند کے مطا بق سر کاری کر ایہ نامے پر عمل درآمد نہ کر نے والے ٹرانسپورٹرز کے خلا ف ضلع بھر میں پیر کے روز سے گرینڈ آپر یشن کا آغاز کیا جا رہا ہیں تا ک پیٹر و لیم منصو عات میں کمی کے فوا ئد عوام تک پہنچ سکے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -