محدود وسائل میں فروغ تعلیم کیلئے حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں ،عبدالجلیل

محدود وسائل میں فروغ تعلیم کیلئے حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں ،عبدالجلیل

کرک (بیورورپورٹ) پرائیویٹ ایجوکیشنل منیجمنٹ انسٹی ٹیوشن ایسوسی ایشن (پیما) کرک کے ضلعی صدر عبدالجلیل خٹک نے حیات آباد پشاور میں نجی سکولوں کی بندش اور پرنسپلز کیخلاف مقدمات کو زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بغیر کسی سرکاری وسائل کے معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں اپنی مدد آپ کے تحت نونہالان قوم کو سرکاری اداروں سے بہتر سہولیات فراہم کرتے ہیں حکومت ہمیں سپورٹ کرنے کی بجائے الٹا بچوں کے ہاتھوں سے قلم اور کتاب چھین رہی ہے رہائشی علاقوں کو جواز بنا کر سکولوں کو بند کرنے کا جواز مضحکہ خیز ہے امن و امان کی ان دگرگوں حالات میں ہمیں آبادی سے باہر تعلیمی اداروں کے قیام کی صورت میں سیکورٹی کون فراہم کریگا، حکومت استاد کے مقام کو سمجھے پرنپسلز کیخلاف پے در پے مقدمات کا اندراج پیشہ معلمی کی توہین ہے فوری واپس لئے جائیں ورنہ احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کرینگے احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے حکومت مذاکرات کی میز پر آئے، دریں اثناء انہوں نے کابینہ کے ہمراہ گزشتہ روز پشاور میں پرائیویٹ سکولوں کے زیر اہتمام ہونیوالے احتجاج اور پریس کانفرنس میں بھی حصہ لیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر