بھائی کی جگہ میٹرک کا امتحان دیتے ہوئے دوسرا بھائی پکڑا گیا، مقدمہ درج

بھائی کی جگہ میٹرک کا امتحان دیتے ہوئے دوسرا بھائی پکڑا گیا، مقدمہ درج

دوکوٹہ (نامہ نگار )گورنمنٹ پبلک ہائی سکول دوکوٹہ میں قائم میٹرک کے امتحانی مرکز میں ایک طالب علم محمد اسلم کی جگہ اس کا بھائی اخلاق (بقیہ نمبر29صفحہ7پر )

حسین جوکہ ایف اے پاس بتا یا جاتا ہے میٹرک کا امتحان دے رہا تھا جس کو سپرنٹنڈینٹ جاوید اختر نے پکڑ لیا تو اخلاق حسین دھمکیوں پر اتر آیا کہ مجھے یہاں ن لیگی سیاسی شخصیات نے امتحان دینے کیلئے بٹھایا ہے ۔اگر تم نے میرے خلاف کوئی کاروائی کی تو آپ کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا ۔مجھے ان سیاسی لوگوں کی پشت پناہی حاصل ہے جو آپ کو نوکری سے بھی نکلوا سکتے ہیں سپرنٹنڈنٹ نے اس کی گیدڑ بھبکیوں کی پروا ہ نہ کرتے ہوئے پولیس چوکی دوکوٹہ کو اطلاع دی لیکن سیاسی لوگوں کے ڈر کی وجہ سے انہوں نے کاروائی نہ کی تو انہوں نے اعلی حکام کو آگاہ کرکے تھانہ مترومیں مقدمہ درج کروا دیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر