شانگلہ میں طوفانی بارشیں ،لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند

شانگلہ میں طوفانی بارشیں ،لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ میں طوفانی بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ،مین روڈ سمیت دیگر لنکس سڑکیں جگہ جگہ بند، الپوری کروڑہ روڈ خرے پٹے مقام پر جمعے اور ہفتے کے درمیانی شب سے بند،ضلعی انتظامیہ خاموش،این ایچ اے اہلکار اور روڈ کے ٹھیکدار بھی غایب،ہزاروں گاڑیاں دونوں جانب پھنس گئے،گاڑیوں میں موجود مریضوں اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا، الپوری تا کروڑہ روڈ پر سلا ئیڈنگ صفائی کام سست روئی کا شکار،ہفتے کے دن عصر تک بھی مین سڑک نہ کھل سکا،شانگلہ میں سلائیڈنگ سے جگہ جگہ پھتر پڑے رہے،حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے صفائی نہ ہو سکی،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا،تمام لنکس روڈز مکمل طور پر بند پڑے ہیں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانا مشکل ہے ،طوفانی بارشوں سے شاہپور اور دیگر علاقوں میں مکانات منہدم ہو چکے ہیں ،شانگلہ میں ضلعی انتظا میہ شروع دن سے غایب،بارشوں کے نقصانات اور اطلاعات ایمرجنسی میں ریلیف دینے کے لئے شانگلہ میں کوئی سسٹم موجود نہیں ،شانگلہ میں گز شتہ ہفتہ سے شروع ہونے والی طوفانی بارشوں میں2 افراد جان بحق ۔ جبکہ 4ز خمی ہوئے ، شانگلہ میں اس حوالے سے ضلعی انتظا میہ کے پاس کوئی ریکارڈ موجود نہیں ،طوفانی بارشوں میں شانگلہ کے دور دراز پہاڑی علاقوں کے لنکس روڈ تو مکمل طور خراب ہو چکے ہیں،جس کے لئے ضلعی انتظا میہ اور محکمہ ورکس اینڈسروسیز نے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے ،بارش کی تباہ کاریوں سے عوامی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر