جنڈیالی چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ 1ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

جنڈیالی چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ 1ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

  

خانیوال ،میاں چنوں (نمائندہ پاکستان 228نمائندہ خصوصی )پولیس نے دوران گشت چک نمبر92پندرہ ایل کے قبرستان کے قریب دو (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو محمد رمضان زخمی ہو کر گر گیا جبکہ اس کا ساتھی موقعہ سے فرار ہو گیا ،زخمی ڈاکو کو گرفتار کر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں پہنچا دیا ۔جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پکڑا جانے والے ڈاکو نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ جنڈیالی روڈ پر ناکہ لگا کر مرغی فروش کامران سکنہ وہاڑی کی گاڑی کو روک کر اس سے دو لاکھ روپے چھین لئے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے اہل علاقہ نے پیچھا کر کے گاؤں 50پندرہ ایل کے قریب ایک ڈاکو محمد رمضان لنگڑیال سکنہ 79بارہ ایل کو پکڑ کر خوب چھترول کے بعد جنڈیالی چوکی پولیس کے حوالے کر دیا ،ڈاکو سے لوٹی ہوئی رقم ایک لاکھ روپے انچارج چوکی جنڈیالی عبدالجبار وٹو ایس آئی نے برآمد کر لی ،دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے ،جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر نے پکڑے جانے والے ڈاکو کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -