3 اپریل کو استحکام مدارس وپاکستان کا نفرنس منعقد ہوگی

3 اپریل کو استحکام مدارس وپاکستان کا نفرنس منعقد ہوگی

چکدرہ ( نمائندہ پا کستان) دینی مدارس30 لاکھ طلبہ کو مفت تعلیمی خدمات فراہم کررہے ہیں دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں حکومت طے شدہ معاملات کو چھیڑے نہ تنگ کریں3 تین اپریل لاہور میں استحکام مدارس وپاکستان کا نفرس میں لاکھوں افراد شرکت کرینگے ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس عربیہ پاکستان کے ناظم اعلی مولانا حنیف جالندھری نے یہاں کے دینی مدارس کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا اس موقع پر صوبائی ناطم وفاق المدارس مولانا حسین احمد بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ دینی مدارس دینا کی سب بڑی این جی اوز ہیں اور تیس لاکھ30 طلباء وطالبات کو مفت تعلیم ھاصل کررہے ہیں فنڈنگ باہر سے نہیں ہوتی اور اللہ تعالی کے ٖفضل وکروم ابھی تک کسی مدرسے پر ملک دشمن سرگرمیوں کے کو ئی ثبوت نہیں ہے جبکہ دوسری طرف بیرونی دنیا کے امداد سے چلنے والے درجنوں نہیں سکنیڑوں این جی اور پر کروڑں روپے کے کرپشن کے ساتھ ساتھ ملک دشمن سرگرمیوں کے ثبوت بھی وقتا پہ وقتا میڈیا پر اگئے لیکن انکے دفاع کے لئے مغربی ممالک خود وکالت کررہے ہیں لیکن ا فسوس سے کنہا پڑتا ہے کہ دینی مدارس 30تیس لاکھ بچوں کو مفت تعلیم دینے والی دینا کی سب بڑی این جی از ہیں اور پڑھنے والے بچوں کے رشتہ داراور پاکستان ہی کے لوگ اسیے چندہ دے رہے ہیں اس کے خلاف مغربی ایماء پر مدراس کے خلاف پروپیگینڈہ کیا جا رہا ہے اور ایک عرصہ سے اسلام اور مدارس کو ہدف بنایا جا رہا ہے اور علمائے کرام کے خلاف ناجائز مقدمات بنا کر تنگ کیا جا رہا ہے جو اللہ کے قہر وعذاب کو دعوت دینا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کا پیغام امن اور دینی مدارس کی خدمات قوم کے سامنے پیش کی جائیں اور مدارس پر الزامات کو بے نقاب کرنے کے لئے 3تین اپریل کو ملک گیر استحکام پاکستان مدارس کانفرس منعقد کی جائیگی جس میں اندرون اور بیرون ملک سے علمائے کرام اور مذہبی قائدین کے علاوہ ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگ شرکت کرینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر